شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم سہانا

5 Apr, 2020 | 09:10 PM

Arslan Sheikh

( حسن خالد ) لاہور میں بادلوں کے ڈیرے، گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش برسنے سے موسم سہانا ہوگیا۔

موسم کے تیور مسلسل بدل رہے ہیں، شہر میں شام کے وقت کالی گھٹاؤں کا راج ، موسم خوشگوار ہو گیا اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد مختلف علاقوں میں بادل برسنے لگے۔

تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش ہونے سے موسم ایک بار پھر سہانا ہوگیا اور جاتی سردی کو ایک بار پھر بریک لگ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں