کرونا کے سدباب کیلئے پاکستان ریلوے کیٹرنگ بھی میدان میں آ گئی

5 Apr, 2020 | 07:31 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) پاکستان ریلوے کیٹرنگ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لبرٹی چوک پر راہ گیروں میں ماسک اور دستانے تقسیم، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا، جنرل سیکرٹری ریلوے کیٹرنگ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملک شہباز نے موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیورز میں ماسک اور دستانے تقسیم کیے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا کا کہنا تھا کہ ریلوے کیٹرنگ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر رفاحی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر شہر کو کورونا فری بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ریلوے کیٹرنگ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک شہباز نے کہا کہ ریلوے کیٹرنگ ایسوسی ایشن کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اس موذی وبا کے خلاف جنگ میں گھروں میں ہی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر سے نکلنا ضروری ہو تو ماسک اور دستانوں کا استعمال ضرور کریں۔ اس موقع پر ملک ذیشان، احتشام علی، ایس ایچ او مسعود، اصغر جٹ اور ملک عبدالرحمن ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں