ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم میں 3 گنا اضافہ

مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم میں 3 گنا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی درخواست پر مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا، 25لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کیلئے مالی امدادکی رقم 4ہزارروپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی درخواست پر مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم میں اضافہ کا اعلان کر دیا، 25لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کیلئے مالی امدادکی رقم 4ہزارروپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے”احسا س پروگرام“ اورپنجاب حکومت کے ”وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امدادپیکیج“کا اشتراک مستحق خاندانوں کودونوں پروگرام کے تحت مالی امدادکی رقم کی مشترکہ ادائیگی کی جائے گی۔
مستحق افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعدیکمشت 12ہزارروپے ادا کئے جائیں گے جبکہ غریب و مستحق افراد 7اپریل تک درخواستیں جمع کراسکیں گے پہلے درخواست جمع کرانے والے افراد کو دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مشکلات کے شکار عوام کی مدد کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت یکسو ہیں۔

وزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ افرادکی مدد کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے حوالے سے بروقت اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں مالی امداد مستحق خاندانوں کا حق ہے۔  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت یہ حق غریب اورمستحق خاندانوں کو لوٹائے گی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer