پنجاب حکومت کا ریلیف پیکج دیہاڑی دار مزدوروں کی پہنچ سے دور

5 Apr, 2020 | 06:10 PM

Malik Sultan Awan

(راؤ دلشاد)پنجاب حکومت کا ریلیف پیکج تاحال دیہاڑی دارمزدوروں کی پہنچ سے دور ہے اور مزدور مالی امداد کے منتظر ہیں، دوسری جانب کام ملنےکی غرض سےمحنت کشوں نےچوک چوراہوں میں ڈیرےڈال لیے۔
 تپتی دھوپ میں میلےکچیلےکپڑے پہنےاور ہاتھ میں پینٹ پرش تھامے محنت کش گزشتہ کئی روز سےشادمان گول چکر پربیٹھےہیں،صرف یہی نہیں بلکہ شہرکے چوک چوراہوں میں دیہاڑی دار مزدورکام کے انتظار میں بدستور موجود ہیں۔
محنت کشوں کا کہنا ہےکہ سرکاری نمبرپرایس ایم ایس بھی کیا لیکن کوئی جواب نہیں آرہا، کام ملتا ہےتو اہلخانہ کا پیٹ پالتے ہیں لیکن کئی روز کام ملنے کی آس میں بیٹھتےہیں۔ محنت کشوں کاکہناتھاکہ انہیں کوروناوائرس کی نہیں اپنےبچوں کا پیٹ پالنے کی فکررہتی ہے،پہلے ہی حالات کچھ اچھے نہیں تھےلیکن کوروناوائرس نےہماری مشکلات میں اضافہ کردیا۔
محنت کشوں نےحکام بالاسےاپیل کی کہ روزگارتو نہیں دے سکتےکھانا تو دے سکتے ہیں،،ہم نے روزی روٹی کےلیے اکٹھے ہونا ہی ہے کوروناوائرس سے ڈرنے والے نہیں۔۔

مزیدخبریں