ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے ہڑتال کی کال، بڑامطالبہ کردیا

5 Apr, 2020 | 05:35 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ خان) ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نےہڑتال کا عندیہ دے دیا،کہتے ہیں کہ سروسز ہسپتال میں ہونے والے واقعےمیں وائےسی اے کے سربراہ کو شامل کیا گیا،72 گھنٹوں میں ڈاکٹرحامد بٹ کےخلاف کارروائی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سروسز ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نےمطالبہ کیا کہ معاملےکی انکوائری کی جائے،پیرامیڈیکل سٹاف اپنےمطالبات لےکرایم ایس کے پاس گئے،پیرامیڈیکل سٹاف کا مطالبہ تھا کہ انہیں کوروناسے بچاوکےحوالےسےسامان دیا جائے،واقعہ والے روز ایم ایس سے ڈاکٹرحامد بٹ کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نےکہا کہ ایک واقعےکو وجہ بنا کر ایک بڑی تنظیم کےسربراہ کو ہسپتال سےنکال دیا گیا، ڈاکٹرحامد بٹ ہزاروں کنسلٹنٹس کی نمائندگی کرتے ہیں، ڈاکٹرحامد بٹ کے خلاف کارروائی سےکنسلٹنٹس کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، سروسز ہسپتال کرپشن میں نمبر ایک پر ہے، سروسز ہسپتال میں کرپشن کےمعاملات پرتحقیقات کی جائیں۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس واقعہ کی ساری فوٹیج نکالی جائے،72 گھنٹے میں ڈاکٹرحامد بٹ کےخلاف کارروائی واپس لی جائے،اگرمطالبہ نہ مانا گیا تو بھوک ہڑتال یا کام چھوڑ ہڑتال کی طرف جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں   سروسز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈیوٹی سے غیر حاضر پیرامیڈیکس کے خلاف کارروائی کرنے پر پیرامیڈیکس کے ایک دھڑے کے لیڈر نصرت شیخ نے ایم ایس آفس پر دھاوا بول دیا تھا اور گلام گلوچ کے ساتھ توڑ پھوڑ کی,اس دوران ینگ کنسلٹنٹس اور وائے ڈی اے کے نمائندے بھی وہاں پہنچ گئے اور لڑائی طول پکڑ گئی تھی,مارپیٹ سے متعدد اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے جبکہ فرنیچر سمیت شیشے توٹ گئے۔

ہنگامہ آرائی پر انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر لیا جس نے موقع سے وائے سی اے کے مرکزی صدر ڈاکٹر حامد بٹ اور پیرامیڈیکس کے نمائندے شیخ نصرت کو حراست میں لے لیا تاہم چند گھنٹے بعد دونوں کو رہا کر دیا گیا۔

مزیدخبریں