لاک ڈائون نے اداکارائوں کے چہرے بدل ڈالے

5 Apr, 2020 | 04:15 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث ملک بھر میں 15  روز سے لاک ڈائون جاری ہے،اس لاک ڈائون نے جہاں مزدوروں،دہاڑی دار طبقے کو متاثر کیا ہے،معیشت کو نقصان پہنچایا ہے  تو کچھ لوگوں کے اصلی چہرے بھی سامنے آگئے ہیں،ویسے تو کورونا وائرس نے سب کو نقاب پہنائے ہیں لیکن ایک طبقہ ایسا ہے جن کے چہروں سے نقاب  اتر گئے ہیں۔

ملک بھر میں لاک ڈائون کے باعث  بیوٹی پارلر بند ہیں،میک اپ کی دکانیں بند ہونے سے خواتین کے اصلی چہرے دھل کر عوام کے سامنے آگئے ہیں،ان میں سب سے زیادہ متاثرہ وہ اداکارائیں ہیں جو جو اپنے حسن اور ادائوں پر اپنے مداحوں کو فد ا کرتی ہیں۔

 لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اداکارائیں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہیں اور اس صورتحال میں بیوٹی پارلر جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لہذا سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی بغیر میک اپ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

صارفین سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی بغیر میک اپ تصاویر دیکھ کر حیران ہیں اور ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ماہرہ خان کی بغیر اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ بغیر میک اپ بھی بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں۔

تاہم کچھ لوگوں نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ایک خاتون نے کہا کہ اگر ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو میں مس یونیورس ہوں۔

ماورا حسین کی بغیر میک اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے تقریباً تمام سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوبصورت قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے حنا الطاف کی تصاویر بھی پوسٹ کیں،ان کی بغیر میک اپ کی تصویر پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے گئے۔

یاد رہے کورونا  وائرس سے اب تک 10لاکھ کے لگ بھگ افراد شکار ہوچکے ہیں،یہ وائرس پچاس ہزار سے زائد زند گیاں نگل چکا ہے،دنیا بھر میں اس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مختلف احتیاطی تدابیر  کی گئیں ہیں،سب سے بہتر تدبیر  لاک ڈائون ہے،اس  لاک ڈائون کے باعث دنیا کی آبادی گھروں تک محدود ہے۔لوگ سماجی زندگی سے دوری اختیار کرکے گھروں میں محصور ہیں۔

مزیدخبریں