ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دکانیں سیل

دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)  اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی والٹن کے علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے، دو ہزار جعلی ہینڈ سینیٹائزر ضبط کر لیے،دکانیں سیل کر دی گئیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم ان ایکشن،والٹن کے علاقے میں مختلف سٹوروں کی چیکنگ کی جس دوران 2000 ہینڈ سینیٹائزر کی جعلی بوتلیں 2 سٹوروں سے برآمد کر کےضبط کر لی گئیں جبکہ دکانوں کو سیل کر دیا گیا، اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا کہنا ہے کہ دکانوں کے مالکان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی،والٹن کے میگا سٹورز کے باہر جراثیم کش ٹنل بھی لگا دی گئی ہیں،سٹورز میں آنے والے ہر شخص کو ٹنل سے گزر کر سٹوروں کے اندر جانا ہو گا،یہ ٹنل کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بہت مفید ثابت ہوں گی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرسٹی تبریز مری اوراسسٹنٹ کمشنرشالیمار مہدی مالوف نےہربنس پورہ،سمن آباد اور چوبرجی کےعلاقےمیں کارروائیاں کی گئیں،اس دوران این 95 ماسک کومہنگے داموں فروخت کرنے پر دو افراد کوگرفتارکر لیا گیا,پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر منافع خوروں نے ماسک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے.

 ماسک کی اضافی قیمت اور مارکیٹ میں عدم دستیابی کی وجہ سے شہری بہت زیادہ پریشانی کا شکار بھی تھے, شہر میں کرونا وائرس کی وباءسے شہری احتیاط کے طور پر ماسک استعمال کرنے لگے ہیں,ماسک کی کمی کی وجہ سے میدیکل سٹورز پر نایاب ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں نے ناقص میٹریل سے ماسک بنانے شروع کردئے ہیں اکثر ماسک لنڈے کے کپڑے سے تیار کئے جارہے ہیں اوران کو چوکوں پر کھلی فضا ءمیں لٹکایا گیا ہے، عام ان ماسک کو خریدنے پر مجبور ہیں جس سے وبائی مرض کے پھیل کا خطرہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے،جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2776 تک جاپہنچی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer