ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شب برأت، نماز تراویح سے متعلق مراسلہ جاری

شب برأت، نماز تراویح سے متعلق مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)شب برات بڑی رحمتوں، برکتوں، بخششوں عظمتوں والی شب مبارکہ ہے, یہ وہ شب مبارکہ ہے جس میں آئندہ سال ہونے والے تمام عوامل کا فیصلہ کیا جاتا ہے ,پنجاب میں شب برأت اور نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کی تلقین کردی گئی, سیکریٹری اوقاف کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کردیا.

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور خدشات کے پیش نظرشب برأت اور نماز تراویح سےمتعلق مراسلہ جاری کردیا گیا،سیکرٹری اوقاف ارشاد احمد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھجوا دیا،جاری کردہ مراسلے کے مطابق مساجد میں پانچ افراد نماز تراویح ادا کریں گے،شب بارات پر بھی گھروں میں رہ کر عبادات کی جائیں،وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا, اجلاس میں خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی اورخطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے،ایوان وزیر اعلیٰ سمیت تمام سرکاری مساجد میں بھی صرف خطیب اور موذن ہی نماز جمعہ ادا کر سکیں گے،مساجد میں پانچ سے زیادہ افراد نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی ہے, نماز جمعہ کی ادائیگی سےمتعلق پنجاب حکومت نے باہمی مشاورت اور علماء کرام،طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا تھا.

دوسری جانب موجودہ ملکی حالات میں کورونا وائرس کے باعث حکومت وقت نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے 5افراد کی جوشرط رکھی ہے اس پر دارالافتاء جامعہ نعیمیہ کی طرف سے شرعی فتوی جاری کیا گیا تھا،جس میں کہا گیا کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے سماجی دوری اختیار کی جائے اور افراد کا اکٹھ نہیں ہونا چاہیے۔

اس حوالہ سے فقہاء کرام کی طرف سے جونماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے اذان عام کی شرط رکھی گئی ہے اس میں خلل کاباعث نہیں بنے گی کیوں کہ متعدی مرض والا جس سے موذی مرض کے ملحق ہونے کا خدشہ ہو اسے مسجد میں آنے سے روکنا جائز ہے ,کورونا وائرس ملحق مرض ہے جو لوگوں کے باہمی ملنے سے پھیلتا ہے لوگوں کی جان کا تحفظ ضروری ہے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer