لاک ڈائون ،انتظامیہ شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے میں ناکام

5 Apr, 2020 | 11:37 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس اب تک  پاکستان میں 42 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے.  پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 42 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2776 ہوگئی ہے,ہفتے کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا۔ 

کورونا  وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام صوبوں ،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر نے لاک ڈائون کررکھا ہے،پنجاب حکومت نے لاک ڈائون کے دوران دفعہ 144 نافذ کررکھا ہے،دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود حکومت شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے،سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے تو گلیوں ،چوراہوں پر نوجوانوں کے جمگھٹے نظر آتے ہیں،انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں بھی بری طرف فلاپ ہوچکی ہے۔پنجاب بھر میں مزدور طبقہ بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے۔

لاہور شہر میں لاک ڈائون کو 13واں روز ہے، شہر بھر میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے دستے تعینات ہے،شہر کی مین سڑکوں پر تو ناکے نظر آتے ہیں لیکن کالونیوں میں اسی طرح رش نظر آتا ہے،اسی سلسلہ میں دفعہ 144 کی پابندی یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر آنے والی 86576 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روکا گیا،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 1406 ایف آئی آرز درج کیں ،غیر ضروری سڑکوں پر آنیوالے 95189 افراد  کو وارننگ دی،51 ہزار 63 موٹرسائیکلیوں،8 ہزار 657 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔


یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو  لاہور میں مصروف دن گزارا ، لاہور میں کورونا ریلیف فنڈ اور کورونا ٹائیگر فورس کی تقریبات میں شرکت کی ،وزیر ا عظم نے  خطاب کے دوران کہا تھا کہ  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے کہا ہے کہ  آپ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ حکومت میں ہیں، حکومت کی ریلیف کی ساری کوششیں آپ کے ذریعے ہوں گی اور وہ سب آپ کے کھاتے میں جائیں گی۔

مزیدخبریں