قذافی بٹ : وزیراعظم نےگورنر پنجاب کوکورونا ریلیف فنڈ کے لیےفنڈز جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا، گورنرپنجاب کورونا ریلیف فنڈز کیلئے100کروڑ روپے جمع کریں گے۔
گورنر پنجاب نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں سے کورونا ریلیف فنڈز کےلیےپیسے جمع کریں گے،چودھری محمد سرورکا کہنا ہےکہ غر یب خاندانوں کوکسی سیاسی تفر یق کےبغیرراشن دیں گے،کورونا کیخلاف فر نٹ پرلڑنےوالوں کے تحفظ کو یقینی بنائیںگے،عوام جب تک کورونا کولینے خود نہیں جائیں گے وہ کبھی نہیں آئیگا، گورنرپنجاب کا کہنا ہےکہ کورونا ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کیلئےزہر قاتل ثابت ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوروناکے ساتھ ساتھ ہم نےعوام کو معاشی مشکلات سے بھی بچانا ہے،کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر اوردیگر طبی عملے کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
یاد رہے کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس اب تک پاکستان میں 42 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے. پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 42 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2776 ہوگئی ہے,ہفتے کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا۔
خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا ریلیف فنڈ اور کورونا ٹائیگر فورس کی تقریبات میں شرکت کی ،وزیر ا عظم نے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے کہا ہے کہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ حکومت میں ہیں، حکومت کی ریلیف کی ساری کوششیں آپ کے ذریعے ہوں گی اور وہ سب آپ کے کھاتے میں جائیں گی۔