میٹرک عملی امتحانات کا آغاز ہوگیا

5 Apr, 2019 | 08:28 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہوربورڈآف انٹرمیڈیٹ کے تحت میٹرک عملی امتحانات کا آغاز ہوگیا، عملی امتحان کیلئے 325 مراکز قائم، ایک لاکھ 66 ہزارطلباء شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہوربورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن کےتحت میٹرک سالانہ امتحان 2019 کےعملی امتحانات کاآغاز ہوگیا، رواں سال ہونیوالے عملی امتحان میں ایک لاکھ 66 ہزاربچےعملی امتحان دیں گے۔ عملی امتحانات کیلئے 325 سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں، پہلے روز بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا پریکٹیکل لیا جارہا ہے، دونوں مضامین کا عملی امتحان 12 مئی تک لیا جائے گا، کیمسٹری کا عملی امتحان 15 سے 23 اپریل تک لیا جائے گا۔

فزکس کا عملی امتحان 25 اپریل سے 4 مئی تک ہوگا، اسی طرح فزیکل ایجوکیشن، ہوم اکنامکس اورٹیکنیکل ایجوکیشن کاعملی امتحان 23 مئی تک جاری رہے گا۔

عملی امتحان میں 1000 سےزائداساتذہ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہےکہ امتحانات کی نگرانی اورشفاف انعقادکیلئےموبائل ٹیمیں بنادی ہیں۔

مزیدخبریں