ایف بی آر نے مختلف علاقوں میں کاروبار کرنے والے180 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے

5 Apr, 2019 | 08:19 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ایف بی آر نے شہرکے مختلف علاقوں میں کاروبار کرنے والے180 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے، واپڈا ٹاؤن، جوہرٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے کاروباری افراد کو آڈٹ کیلئے ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے سات دن کی مہلت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں کاروبار کرنے والے180 افراد کو آڈٹ کے نوٹسز بھجوا دیئے ہیں- ایف بی آر نے سال 201‍، 2015 کے آڈٹ کیلئے نوٹسز جاری کر کے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری ٹیکس گزاروں سے سیلز پرچیز کی رسیدیں، بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں-

ایف بی آر نے تمام کاروباری افراد کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت دی ہے۔

مزیدخبریں