(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی، بلیک لسٹ فرموں سے مختلف قسم کی خریداری، ملازمین کی غیرقانونی بھرتی سمیت دیگر الزامات لگائے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے شوکاز نوٹسز کا جواب نہ دینے پر ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کیخلاف چارج شیٹ تیار کر کے منظوری کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو بھجوا دی ہے، چارج شیٹ میں ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کیخلاف بلیک لسٹ فرموں سے مختلف قسم کی خریداری، ملازمین کی غیرقانونی بھرتی کے الزامات ہیں۔
چارج شیٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے پلازہ میں ہونیوالی آتشزدگی کے دوران ریسکیو 1122 کی جانب سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔
ڈی جی ریسکیو پر مہنگے داموں فائر ٹرک خریدنے کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی منظوری کے بعد چارج شیٹ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کوبھجوا دی جائے گی۔