جائیداد کے لالچ میں خون سفید، بیٹی کا ماں پر تشدد، فوٹیج منظر عام پر آگئی

5 Apr, 2019 | 12:04 PM

Sughra Afzal

(فخر امام) تھانہ نشتر کے علاقے میں خاتون پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، جائیداد کے تنازع پر بیٹی کا خاوند اور مبینہ قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر ماں پر تشدد، واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آنے کے بعد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 فوٹیج میں ملزمان کی جانب سے گھر میں داخل ہو کر خاتون پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، متاثرہ خاتون فوزیہ کا کہنا ہے کہ بیٹی اور داماد گزشتہ کچھ عرصہ سے مرحوم خاوند کی جانب سے دیئے گئے مکان پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، چند روز قبل بیٹی اور داماد عامر گجر نامی مبینہ قبضہ مافیا کے ساتھ گھر میں داخل ہوئے اور مجھے شدید تشدد کا نشانہ بناتے رہے،جس سے اس کا بازو بھی ٹوٹ گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم عامر گجر سیاسی اثرو رسوخ رکھتا ہے اور وہ کچھ عرصے سے دھمکیاں بھی دے رہا تھا مگر پولیس کی جانب کارروائی نہیں کی گئی۔

واقعے کی خبر نشر ہونے کے بعد ہی ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔

متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی۔

مزیدخبریں