گوہر اعجاز جناح ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ منتخب

5 Apr, 2019 | 10:35 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) گروپ لیڈر اپٹما  گوہر اعجاز جناح ہسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے متفقہ طور پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ منتخب ہوگئے۔

جناح ہسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے بورڈ آف مینجمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں بورڈ کے ارکان پروفیسرڈاکٹر مسعود رشید، ڈاکٹر درخشاں بدر، گوہر اعجاز، جسٹس (ر)میاں محمد نجم الزمان، مسز نائلہ ایچ مقبول سمیت آفیشل ممبران شریک ہوئے۔

 اجلاس میں اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کی علاج معالجے کی فراہمی سمیت فلاحی کاموں میں خدمات کو سراہا گیا اور متفقہ طور پر گوہر اعجاز کو بورڈ آف مینجمنٹ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر گوہر اعجاز نے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں