ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی برطانوی وزیروخارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی برطانوی وزیروخارجہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے آج برطانوی وزیر خارجہ ڈہوڈ لیمی سے ملاقات کی۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا, 

 ترجمان نائب وزیر اعظم  کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے قریبی تعلقات کو ایک بہتر اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا,نائب وزیر اعظم نے  پاکستان اوربرطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور برطانیہ کی مضبوط شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔  نائب وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برٹش پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔ 

   اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے ، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ سیکرٹری خارجہ لیمی نے نائب وزیر اعظم ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور   اکتوبر 2024 میں منعقد ہونے والی دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا