ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  صفر کا اختتام، مبارک ماہ  کا  آغاز آج شام عالمِ اسلام خوشی سے نہال ہو گا

Rabi Ul Awal, Safar, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آج ماہَ صفر کی آخری شب ہے۔ آج جمعرات کی شام ڈھلتے ہی  حزن اور سوگ کے دو مہینوں پر مشتمل دور کا رسمی اختتام ہو  جائے گا اور ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے ساتھ عالمِ اسلام میں میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منانے کا آغاز کر دیا جائے گا۔

پاکستان میں ہجری مہینہ کے آغاز کا رسمی اعلان حکومت کی بنائی ہوئی روئیت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔کل صفر کی  29 تاریخ کو  تقویم کے ماہرین کے مطابق ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں تھا اس کے باوجود سرکاری روئیت ہلال کمیٹیوں نے اپنے طریقہ کار کے مطابق آسمان پر چاند تلاش کرنے اور چاند کی روئیت کے متعلق گواہیوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کئے اور کئی گھنٹے بعد  اسلام آباد میں چاند دیکھنے کی سعی کرنے والی مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے رسمی اعلان کیا کہ آج شام چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ امتِ مسلمہ میں مبارک تصور کئے جانے والے مہینے  ربیع الاول کا آغاز   آج جمعرات 5ستمبر  کو ہوگا اور  عیدَ میلاد النبیﷺ 12 ربیع الاول منگل 17  ستمبر کو ہوگی۔

فقہ جعفریہ کے پیروکار اپنی روایات کے مطابق شہدائے کربلا اور امام حسن علیہ السلام کی شہادت کا سوگ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ اور بعض ربیع الاول کے ابتدائی دنوں میں ختم کریں گے۔ 

برصغیر پاک و ہند کے بیشتر علاقوں میں مسلمان صفر کے ایام میں خوشی کی تقاریب کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ اس مہینے میں کوئی نیا کام آغاز کرنے کو بھی بہت سے مسلمان معیوب اور نامناسب خیال کرتے ہیں۔ کل شام صفر کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں خوشی کی تقریبات جن میں شادی بیاہ اور دیگر خوشی کے معاملات شامل ہیں ایک بار پھر شروع ہو جائیں گی۔