ویب ڈیسک: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نماز جنازہ آج بدھ کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ ان کی تدفین ریاض کے العود قبرستان میں کی گئی۔
نماز جنازہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔ شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بہن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پھوپھی تھیں۔
سعودی ایوان شاہی نےگزشتہ روز شہزادی لطیفہ بنت عبد العزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔
شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز کے انتقال پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگر پاکستان یعمائدین سمیت دنیا بھر سے اہم شخصیات نے سعودی رائل فیملی سے اور سعودی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔