مائدہ وحید: شیلر چوک شالامار باغ کی متعدد گلیاں عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی ہیں ۔مکینوں نے سیاسی نمائندوں کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ووٹ لینے ہوں تو عوام پیارے، کام نکل جائے تو حلقے کوبھول جاتے ہیں۔
شیلر چوک شالامار کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چار ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا، مگر حکومت کی نا اہلی کہ روڈ کو توڑ کر ابھی تک دوبارہ تعمیر نہیں کیا جا سکا، پوری سڑک ٹوٹنے کے باعث کاروبار تو متاثر ہوئے ہی ہیں، مگر روڈ پر تو پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے، علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ علاقے کی گلیوں کی مرمت کروائی جائے