ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشین عدنان کا لاہور کے قدیم سکول سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ  کا دورہ

Noshin Adnan, Central Modal School Rattigan Road Lahore,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ فاطمہ:  تعلیم کی پارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان نے لاہور کے قدیم سکول سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ  کا دورہ کیا اور سکول کی بہتر مینیجمنٹ کی تعریف کی۔

پرنسپل گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سید عبدالواحد نےاستقبال کیا۔ نوشین عدنان کو سکول سکاؤٹس کی جانب سے تالیوں بھرا   خوبصورت گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نوشین عدنان نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ کا دورہ کیا۔ نوشین عدنان نے کلاسز ، سائنس لیبزاور ملٹی میڈیا لیبز کا وزٹ کیا۔

بعد میں نوشین عدنان نے سکول کی چھت پر جا کر واں نصب کئے گئے 25 کے وی اے سولر پینل سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔

نوشین عدنان نے کہا کہ طلبہ کے تعلیمی استحکام کیلئے یہ تمام سہولیات اہم ترین کردار ادا کریں گی۔ نوشین عدنان نے  اپنی آمد کی یادگار کے طور پر تاریخی سکول کی گراونڈ میں ایک پودا بھی لگایا۔

نوشین عدنان نے سکول انتظامیہ کو  مینیجمنٹ کی بہتری کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔