ٹک ٹاک بنانیوالے پولیس ملازمین کیخلاف سخت ایکشن، احکامات جاری

4 Sep, 2024 | 08:42 PM

ویب ڈیسک : ٹک ٹاک بنانے والے پولیس ملازمین کیخلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کی جانب سے ٹک ٹاک بنانے والے پولیس ملازمین کیخلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کر دیے گئے، آئی جی سندھ  نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز کراچی کو احکامات جاری کیے ہیں۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ بے ہودہ، ذومعنی وائس اوور، پلے بیک سانگ، بدلحاظی پر مشتمل ویڈیو پر کارروائی کی جائے ایسے پولیس ٹک ٹاکرز کیخلاف فی الفور محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایسی ویڈیوز بنا کر پولیس کی بدنامی کاباعث بننے والوں کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں، محکمہ پولیس ایک یونیفارم ڈسپلن فورس ہے پولیس وردی کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ مرد اور خواتین پولیس ملازمین کو ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ نہ کرنے کا پابند بنایا جائے ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرنیوالے پولیس ملازمین کیخلاف بھی انضباطی کارروائی یقینی بنائی جائے پولیس یونیفارم میں کسی بھی پلیٹ فارم سے ویڈیو بنانےکی ہر گزاجازت نہ ہو گی۔ 

مزیدخبریں