6 ستمبر کے شہداء کو خراج تحسین؛ لیڈروں کی بجائے اپنے ملک کو ترجیح دیں

4 Sep, 2024 | 08:23 PM

ثمرہ فاطمہ: چھ ستمبر قوم کے محسن شہدا کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ہمارے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہماری جس آزادی کی حفاظت کی اسے برقرار رکھنے اور  آگے بڑھانے کے لئے ہمیں متحد ہو کر ملک و قوم کی تعمیر و  ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار چھ ستمبر کو یوم شہدا کے حوالے سے لاہور میں ہونے والی ایک پروقات تقریب کے شرکا نے کیا۔   یوم دفاع کی مناسبت سے یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیر اہتمام  ہونے والی اس پروقار تقریب میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ 1947 سے ہی بھارت کی یہ سوچ تھی کہ ایک ہی حملہ کریں گے اور پاکستان پر قبضہ کر لیں گے،  چھ ستمبر 1965 کو پاکستان کی فوج اور عوام نے متحد ہو کر بھارت کا یہ احمقانہ خواب ہمیشہ کیلئے منتشر کر دیا۔

 تقریب میں ننھے طلبا و طالبات نے آرمڈ فورسز کے یونیفارم زیب تن کیے ہوئے مختلف ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے.  
 یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیراہتمام تقریب میں یونیک گروپ کے چئیرمین پروفیسر عبدالمنان خرم، ڈائریکٹر وسیم انورچودھری، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فاروویمن فرح ملہی، ریٹائرڈ ائیروائس مارشل ساجد حبیب، انٹرنیشنل کراٹے پلئیر آئرہ فیصل سمیت طلبا وطالبات نے شرکت کی۔

 صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، جو قوم اپنے محسنوں کویاد نہیں کرتی وہ تباہ ہوجاتی ہے۔ 6 ستمبر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں تو سیاسی لیڈروں کی بجائے اپنے ملک کو ترجیح دیں۔
چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن قوم کے سپوتوں اور ان کی قربانیوں کو یاد کرکے متحد ہونے کا دن ہے۔
یونیک گروپ کے ڈائریکٹر  وسیم انورچودھری کنے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی سلامتی و دفاع کیلئے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔


تقریب میں یوم دفاع کی مناسب سے ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔ طلبہ وطالبات نےآرمڈفورسز کی یونیفارم پہن کر ٹیبلوز پیش کئے۔

سٹوڈنٹس  کی جانب سے  خوبصورت ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔

جبکہ تقریب کے اختتام پرمہمانوں کوشیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

مزیدخبریں