ڈینگی ڈیزاسٹر کا خطرہ حقیقت بن گیا

4 Sep, 2024 | 07:39 PM

زاہد چوہدری : پنجاب میں ڈینگی ڈیزاسٹر کا خطرہ حقیقت بن گیا۔ راولپنڈی میں ایک دن میں ڈینگی وائرس سے متاثر 11 مریض ہسپتالوں مین پہنچ گئے۔ لاہور اور کئی دیگر شہروں میں بھی ڈینگی کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 

 پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارمنٹ نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے جو اعدادو شمار جاری کئے ان کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 16 نئے متاثرین ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ ایک ہفتے میں 69 کیس ہسپتالوں میں رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ آٹھ ماہ میں ڈینگی کے 368 کیس رپورٹ ہوئے۔

 چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے  ایک، راولپنڈی سے 13، فیصل آباد سے ایک اور لیہ سے ایک   مریض ہسپتالوں میں پہنچے۔

مزیدخبریں