ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 17 ستمبر کو ہوگی

4 Sep, 2024 | 07:16 PM

 توقیر اکرم : ملک میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 6 ستمبر کو ہوگا ۔ 

مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے وزارت مذہبی امور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول(عید میلادالنبیﷺ) منگل 17  ستمبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں