سٹی42: بھارت کی سب سے بڑی سیاست دان اور سٹیٹس پرسن پر بننے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی متنازعہ ہو گئی۔ فلم کو ہائی کورٹ سے نمائش کی اجازت نہیں ملی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاستدان اور ممبئی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کنگنا رناوت نے کانگرس کی آنجہانی لیڈر اور وزیراعظم کی حیثیت سے بہت بڑے فیصلے کرنے والی ممتاز ترین سیاست دان اندرا گاندھی کے ایک اہم اور متنازعہ کام کو لے کر فلم "ایمرجنسی " بنائی جو مکمل ہو کر نمائش کیلئے تیار ہو چکی ہے اور فلم سنسر بورڈ نے تو اس متنازعہ مواد کی حامل فلم کو سنسر کر دیا لیکن بھارت کی عدالتیں بھی اس فلم پر اعتراضات کے سبب اسے نمائش کی اجازت دینے پر تیار نہیں ہیں۔
کنگنا رناوت کو "ایمرجنسی" کی ریلیز کے لیے ممبئی ہائیکورٹ سے بھی ریلیف نہیں مل سکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنارناوت کی فلم "ایمرجنسی" 6 ستمبرکوریلیزہوناتھی لیکن تاحال اداکارہ کو فلم کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ نہیں مل سکا، رناوت نے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فلم کی ریلیز اور سنسر بورڈ سے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
آج ممبئی ہائیکورٹ میں فلم کے سنسرسرٹیفیکیٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی لیکن ہائیکورٹ سے بھی کنگنا رناوت کی فلم کو ریلیف نہ مل سکا۔
جسٹس برجیس کولابالا اورجسٹس فردوس پونی والا کے بنچ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کوفلم "ایمرجنسی" کا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے کیونکہ یہ مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کے حکم سے متصادم ہوگا۔
ممبئی ہائیکورٹ نے دورانِ سماعت سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے ممبران کی بھی کلاس لگائی اورسماعت 19 ستمبرتک ملتوی کردی۔
اس سے قبل جیل پورہائیکورٹ نے کنگنا رناوت کی فلم "ایمرجنسی" کی ریلیز پرپابندی لگادی تھی جس کی وجہ سے فلم 6 ستمبر کو ریلیز نہیں ہوسکے گی۔
کنگنارناوت نے اس فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار کیا ہے۔