ٹریفک پولیس آجکل کس وائلیشن کی معافی نہیں دے رہی؛ دلچسپ خبر

4 Sep, 2024 | 06:14 PM

 علی ساہی : ٹریفک پولیس نےگزشتہ ماہ صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ 39 ہزار زائد افراد کو چالان ٹکٹ جاری کردیے گئے ۔

لائن لین کی پابندی نہ کرنے پر 2 لاکھ 44 ہزار 463 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیئے گئے۔بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو 1 لاکھ 97 ہزار 671 چلان ٹکٹ جاری کیے گئے صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر 52 ہزار زائد شہریوں کے چالان کیے گئے ،9200 سو سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس نے چالان ٹکٹ جاری کیے۔کم عمر ڈرائیورز کو ٹریفک پولیس نے 25 ہزار 600 سو سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے۔49 ہزار سے زائد اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے چالان ہوئے۔

صوبہ بھر میں سب سے زیادہ چالان سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے کیے۔لاہور ٹریفک پولیس نےگزشتہ ماہ 4 لاگھ 66 ہزار سے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کیے۔گجرانوالہ 52239, فیصل آباد95848 , راولپنڈی 76860 اور ملتان نے 89658 سے زائد شہریوں کو چالان کی۔

مزیدخبریں