صدر آصف زرداری کی شہزادی لطیفہ بنتِ عبدالعزیز السعود کے انتقال پر تعزیت

4 Sep, 2024 | 06:10 PM

سٹی42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کی رائل فیملی کی رکن شہزادی لطیفہ بنتِ عبدالعزیز السعود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، شاہی خاندان اور سعودی عوام سے اظہارِ تعزیت کے پیغام میں شہزادی لطیفہ بنتِ عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

صدرِ  آصف زرداری نے شہزادی لطیفہ کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے ورثاء کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

’غم کی اس گھڑی میں سعودی عوام کے ساتھ ہیں‘
سندھ  کے گورنر کامران ٹیسوری نے سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 گورنرسندھ نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے اور شاہی خاندان اور سعودی عوام سے اظہارِ تعزیت کیا۔

کامران خان ٹیسوری  نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں