سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبد العزیز السعود کا انتقال، پاکستانی قیادت کا اظہار تعزیت

4 Sep, 2024 | 06:00 PM

ویب ڈیسک :  سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں۔

سعودی ایوان شاہی نے منگل کو شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا، مرحومہ کی نماز جنازہ بدھ 4 ستمبر کو ریاض کی امام ترکی بن عبد اللہ جامع مسجد میں ظہر کے بعد ادا کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرا افسوس اوردکھ ہوا۔ انہوں نے سعودی عرب کے شاہی خاندان، قیادت اور عوام کے ساتھ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی سعودی شہزادی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔
 

مزیدخبریں