ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں ۔
عطااللہ تارڑ نے ٹیک ویلی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ڈیجیٹل اسپیس نے ترقی کی، حکومت نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے کئی اقدامات اٹھائے، جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے ، پاکستان میں پہلی مرتبہ ہم نے لینڈ ریونیو نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا ۔ برطانوی راج کے وقت سے لینڈ ریونیو نظام رجسٹروں پر چل رہا تھا، یہ ایک بڑا چیلنج تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کا موثر ترین سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا، جدید ٹیکنالوجی معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جدید ٹیکنالوجی کی بدولت فری لانسنگ کا شعبہ اہمیت اختیار کر گیا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں ، معاشرے میں انتشار پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے، انتہاءپسند عناصر بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، ہمیں عوام کے لئے محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا ۔