عابد چوہدری : سی ٹی او عمارہ اطہر نے ڈویژنل ایس پیز،سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز سے میٹنگ کی۔
میٹنگ میں ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان، ایس پی منیر ہاشمی سمیت تمام سرکل افسران اور سیکٹر انچارجزنے شرکت کی، سی ٹی او نے ٹریفک کی روانی کے حوالے سے ترجیحات بارے آگاہ کیا،میٹنگ میں ہاٹ اسپاٹ،ٹریفک کنجشنز، ون فائیو کالز ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا،
سی ٹی او کا میٹنگ میں کہنا تھا کہ کہیں کوئی بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتا نظر نہ آئے، رانگ پارکنگ اور تجاوزات کےخلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا جبکہ صبح اور چھٹی ٹائم کسی صورت ٹریفک جام برادشت نہیں، سی ٹی اوکا کہنا تھا کہ رانگ پارکنگ، بے ہنگم ٹریفک، لین لائن ڈسپلن اور تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔