ویب ڈیسک : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسےبڑھا، اس اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 77 پیسے پر پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوکر 280.25 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یوور 77 پیسے اضافے سے 309.87 روپے، برطانوی پاؤنڈ 77 پیسے مہنگا ہوکر 367.70 روپے، یو اے ای درہم 6 پیسے اضافے سے 76.25 روپے، اور سعودی ریال 6 پیسے اضافے سے 74.52 روپے کا ہوگیا ۔