زاہد چوہدری : پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں سیکرٹری ہیلتھ کو ہٹائے جانے کے بعد افسر شاہی اور مخصوص پوسٹوں پر طویل عرصہ سے قابض افسروں کا صفایا کر دیا گیا ہے، بدھ کے روز پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں جاری ہونے والے احکامات کے مطابق بیشتر افسروں کے اضافی چارج بھی واپس لے لئے گئے ہیں۔ 44 ڈرگ انسپکٹروں کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے اور بعض کو دور دراز علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
لاہور میں سب سے اہم واقعہ ڈپٹی ڈائریکٹر احمر خان کے ساتھ ہوا جن کے پاس چھ پوسٹوں کے اضافی چارج تھے، آج ان سے تمام اضافی چارج واپس لے لئے گئے ہیں۔ احمر خان کے پاس ہیلتھ ریڈیو پروجیکٹ کا اضافی چارج ہی نہیں تھا ان کو ڈی ایچ ڈی سی اور بی ایچ ڈی سی کی ری ویمپنگ، پی ایس بی یو، میڈیکولیگل ریجیم، سی ای او ہیلتھ کے آفس کی سٹرنتھننگ کا اضافی چارج بھی تھا۔ احمر خان آئی ٹی کے ایکسپرٹ ہیں، انہیں آئی ٹی کا ڈپٹی ڈائریکٹر رکھا گیا تھا لیکن وہ چھ سپیشلائزڈ پوسٹوں پر بھی متصرف تھے۔
ایک اہم تبادلہ ایڈز کنترول پروگرام کی پروجیکٹ ڈائریکٹر کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان سے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر صوفیہ بلال کو محکمہ پرائمری ہیلتھ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز ، ماں بچہ صحت پروگرام ڈاکٹر سبین ناصر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم پو اس پوسٹ کا اعارضی اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ،ڈاکٹر سبین ناصر کو محکمہ پرائمری ہیلتھ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر فارمیسی ، ڈی جی ہیلتھ آفس محمد فیصل خان کو بھی عہدہ سے ہٹا دیا گیا اور ان کے ڈپٹی ڈائریکٹر فارمیسی محمد حفیظ کو بھی ہٹا کر محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔
ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عرفان مصطفی ڈائریکٹر فارمیسی ڈی جی ہیلتھ آفس،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر شہزاد سرور کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج دیدیا گیا
محکمہ پرائمری ہیلتھ میں 6 اضافی چارج رکھنے والا افسر بھی تبدیل کردیاگیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر احمر خان سے 6 مختلف اضافی چارج واپس لے لیے ۔
احمر خان سے ہیلتھ اینڈ ویل نیس ریڈیو ،پی ایس پی یو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ،بائیومیٹرک حاضری سسٹم ،میڈیکولیگل رجیم کی بہتری پروگرام،پی ایچ ڈی سی ، ڈی ایچ ڈی سی کی ری ویمپنگ پراجیکٹ،سی ای او آفس کی بہتری کے منصوبے کے چارج واپس لے لیے گئے ۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ نے 44 ڈرگ کنٹرولر و ڈرگ انسپکٹرز کے بھی تبادلے کر دیئے
ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جناح ہسپتال عمر خان ڈرگ کنٹرولر شیخوپورہ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نشتر ٹاون شیر زمان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر چلڈرن ہسپتال فراز اشرف نشتر ٹاون ،محمد امیر شاہد کا رحیم یار خان سے تبادلہ ، ڈرگ کنٹرولر میو ہسپتال،ڈرگ انسپکٹر سمن آباد ٹاون رمیض احمد کا ڈی ایچ کیو لودھراں ،فارماسسٹ سونیا نذیر کا سانگلہ ہل سے تبادلہ، ڈرگ انسپکٹر سمن آباد ٹاون،ڈرگ انسپکٹر واہگہ ٹاون کمال سکندر کا منچن آباد تبادلہ کردیاگیا ۔
رابعہ جاوید کا قصور سے لاہور تبادلہ ، ڈرگ انسپکٹر واہگہ ٹاون ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راوی ٹاون رحیم احمد کا ڈی ایچ کیو بہاولنگر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر حمیرا سلیم کا میاں منشی سے تبادلہ ، راوی ٹاؤن میں تعینات کردیے گئے ۔