تھانوں میں بند موٹر سائیکلز فروخت، دو اہلکار نوکری سے برطرف

4 Sep, 2024 | 04:40 PM

طیب سیف : اسلا م آباد کے تھانوں میں بند موٹرسائیکلز فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایس ایس پی ارسلان شاہزیب  نے نوٹس لے لیا 

موٹرسائیکلز کی فروخت میں ملوث دو اہلکار نوکری سے برطرف کردیے گئے ۔ دوران انکوائری پولیس اہلکاروں پر الزامات ثابت پائے گئے۔ برطرف ہونے والوں میں تھانہ ترنول کا مال خانہ محرر حق نواز شامل ہے،کمپیوٹر آپریٹر مقبول شاہ کو بھی برطرف کر دیا گیا۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ساٹھ کے قریب موٹر سائیکل فروخت کئے۔ ملزمان کے خلاف دیگر کارروائی سے بچا لیا گیا۔ 

حکمنامہ  میں کہا گیا ہے کہ مال خانہ محرر کرپشن اور خورد برد میں بھی ملوث پایا گیا۔ ایس ایس پی کی جانب سے برطرفی کے احکامات جاری کردیے گئے 

مزیدخبریں