راو دلشاد: پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون سمیت 5 مزید قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا انتخابی عمل مکمل کرلیاگیا ۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین منتخب ہوگئے
ممبر صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ممبر صوبائی اسمبلی محمد اویس قائمہ کمیٹی برائے خوراک کے چیئرمین ،ممبر صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس قائمہ کمیٹی انوائرمنٹ پروٹیکشن کے چیئرمین ۔ممبر صوبائی اسمبلی حسن علی قائمہ کمیٹی یوتھ آفیرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹوریزم کے چیئرمین،ممبر صوبائی اسمبلی محمد عدنان ڈوگر قائمہ کمیٹی برائے جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی گیری کے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ اسمبلی سیکٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن دیے