ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تفتیشی افسران کےتبادلوں پر پابندی 

تفتیشی افسران کےتبادلوں پر پابندی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:کیسز کی بہتر تفتیش اور چالان کےبروقت تکمیل کےلئے آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کردیں۔آئی جی پنجاب نے کیس فائل سے متعلق نیااسٹینڈنگ آڈرجاری کر دیا

اسٹینڈنگ آڈر کے مطابق تفتیشی افسر کا تبادلہ نہ کیا جائے جب تک وہ تمام کیسز کی تفتیش مکمل نہ کر ے،تبادلہ بہت ضروری ہو تو پھر کیا جائے ، تفتیشی افسر کے تبادلے پر تمام کیس فائلز انویسٹی گیشن محرر کے سپرد کرنے کا پابند ہو گا، انویسٹی گیشن محررکی ذمہ دار ی ہے کہ وہ تبدیل ہونے والے تفتیشی سے تمام کیس فائلز لے کر اپنی تحویل میں رکھے، تفتیشی اگر کیسز فائل نہ دیکر جائے تو انویسٹی گیشن محرر اپنے انچارج ، متعلقہ ڈی ایس پی ، ایس پی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے علم میں تمام رپورٹ لائے ، کیسز فائلز نہ دینے اور افسران کے علم میں نہ لانے پر تفتیشی افسر اور محرر انویسٹی گیشن کے خلاف سخت محکمانہ اور سی آر پی سی کے تحت کارروائی کی جائے ،

ہر ضلع میں، متعلقہ ایس ایس پی / ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی لیگل کی سربراہی میں ایک کمیٹی ہوگی، جو اسٹینڈنگ آرڈر پر 100 فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائے گی،کمیٹی تمام کیسز کی ماہانہ رپورٹ اے آئی جی مانیٹرنگ پنجاب کو بھیجے گی اور غفلت کرنے والے پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی،رپورٹ ہر مہینے کی 05 تاریخ کو یا اس سے پہلے اے آئی جی مانیٹرنگ کے دفتر تک پہنچ جائے گی،اے آئی جی مانیٹرنگ کارروائی کا تمام ریکارڈ برقرار رکھے گا، اسے مرتب کرے گا اور ایڈیشنل کے سامنے پیش کرے گا،آئی جی پنجاب کے حکم پر اسٹینڈنگ آڈر تمام افسران کو بھجوا دیا گیا ،