ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں سنیچرز گینگ سرگرم، وارداتوں میں خوفناک اضافہ

شہر میں سنیچرز گینگ سرگرم، وارداتوں میں خوفناک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : شہر میں سنیچرز گینگ سرگرم ، لاہور کی شاہراوں پر جھپٹا مار کر لوٹ مار کرنے والے گروہوں نے شہر کے دس تھانوں کا ٹارگٹ کر لیا ۔ 

 پولیس کے مطابق ماہ اگست میں سینچرز گینگ صدر ڈویژن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سب سے سرگرم رہے ، شہر میں سنیچرز گینگز کی وارداتوں میں دس ٹاپ ٹین تھانوں کی لسٹیں تیار کی گئیں۔ 

 پولیس ریکارڈ کے مطابق جوہر ٹاؤن تھانہ شہر میں سب سے زیادہ غیر محفوظ رہا، سب سے زیادہ روڈز پر وارداتیں جوہر ٹاؤن میں ہوئیں، 44 وارداتیں ریکارڈ ہوئیں ۔ گارڈن ٹاؤن شاہراؤں میں وارداتیں رونما ہونے میں دوسرے نمبر پر رہا، وارداتوں کی تعداد 43 رہی۔ نواب ٹاؤن تھانہ 42 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، شاہدرہ ٹاؤن چوتھے اور چوہنگ پولیس سٹیشن سنیچرز کی کاروائیوں کے بعد پانچویں نمبر پر رہا ۔ اس کے علاوہ کاہنہ ، اقبال ٹاؤن ، اسلام پورہ ، نشتر کالونی اور باغبانپورہ پولیس سٹیشن بالترتیب 6.7.8.9 اور دسویں نمبر پر رہا ۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی موثر کاروائیوں کے بعد جرائم پیشہ افراد نے دیگر علاقوں کا رخ کر لیا ہے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔