اداکارہ زرین خان کا 3 سال بعد بوائے فرینڈ سے’ بریک اَپ‘

4 Sep, 2024 | 03:30 PM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زرین خان کا اپنے بوائے فرینڈ شِو اشیش سے تین سال بعد بریک اپ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق زرین خان نے سال 2021 میں ایک انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ ' وہ شِواشیش مشرا کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھی ہوئی ہیں اور ابھی وہ دونوں ایک دوسرے کو بہتر انداز میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین سال قبل محبت کا اعتراف کرنے والی یہ جوڑی اب ایک ساتھ نہیں ہے یعنی اپنی راہیں جدا کرچکی ہے اور ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر بھی ان فالو کر چکی ہے۔

زرین خان کے بریک اپ کی تصدیق ان کے قریبی ذرائع نے کی اور بتایا کہ دونوں گزشتہ سال نومبر 2023 میں شادی کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے لیکن پھر ایسا ہوا نہیں۔

  زرین خان کی ٹیم نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ زرین خان اور شِو اشیش کا رواں سال مارچ میں بریک اپ ہوا ہے، یہ فیصلہ دونوں نے ایک دوسرے کی مفاہمت سے لیا‘۔

یار رہے کہ شو اشیش سال 2018 میں بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کے 12ویں سیزن میں بطور کنٹیسٹنٹ جلوہ گر ہوئے تھے اور وہ اس شو میں کرکٹر سریشانت کے دوست بن گئے تھے۔

مزیدخبریں