لاہور زو سفاری کیلئے زرافوں کی درآمد میں بڑی پیش رفت

4 Sep, 2024 | 03:29 PM

راؤ دلشاد:  تفریح کے شوقین لاہوریوں کیلئے خوشخبری، لاہور زو  سفاری اور چڑیا گھر کے لیے زرافوں کی درآمد میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی کاوشوں سے پنجاب حکومت نے لاہور سفاری زو کے لیے 9 زرافے درآمد کرنے کے معاملات طے کر لیے ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے تمام ضروری قواعد و ضوابط مکمل کر کے جمع کرا دیے ہیں،  زرافے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دبئی سے لاہور پہنچیں گے۔ درآمد کیے جانے والے زرافوں میں 3 نر جبکہ 6مادہ شامل ہیں۔

پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے لیے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

مریم اورنگزیب کی مداخلت سے وفاقی محکمہ کلائمیٹ چینج اور بین الاقوامی ایجنسیز کے ساتھ معاملات کو تیزی سے حل کیا گیا۔اس کے علاوہ  لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر کیلئے 3ہاتھی، بیس نیالے، اور 2رائنو درآمد کرنے کے کیسز کی پیروی بھی کی جا رہی ہے، جس سے تفریحی مواقع میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزیدخبریں