ہم سردار اختر مینگل سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، بیرسٹر گوہر

4 Sep, 2024 | 03:16 PM

طیب سیف :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم سردار اختر مینگل سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں ۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سردار اختر مینگل سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں ، میں نہیں سمجھتا یہ کوئی اچھا کام ہے ، ان سے کہتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اسمبلی کا فورم مت چھوڑیں ۔

انہوں نے کہا کہ استعفے دینا ایک موومنٹ ہوتی یہ پوری دنیا میں ہوتا ہے ، لیکن اس طرح احتجاجاً پارلیمنٹ چھوڑ دینا یہ ٹھیک نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں