طیب سیف :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم سردار اختر مینگل سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سردار اختر مینگل سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں ، میں نہیں سمجھتا یہ کوئی اچھا کام ہے ، ان سے کہتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اسمبلی کا فورم مت چھوڑیں ۔
انہوں نے کہا کہ استعفے دینا ایک موومنٹ ہوتی یہ پوری دنیا میں ہوتا ہے ، لیکن اس طرح احتجاجاً پارلیمنٹ چھوڑ دینا یہ ٹھیک نہیں ہے۔