قیصر کھوکھر : اولڈ پی اینڈ ڈی بلڈنگ کی جگہ گیارہ منزلہ ٹاور کی تعمیر تاخیر کا شکار،ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیاٹاور عدم توجہ کا شکار ہے۔
اولڈ پی اینڈ ڈی بلڈنگ کی جگہ پر بننے والا ٹاور کئی ماہ سے التوا کا شکار ہے۔ اس نئے ٹاور میں کرایہ پر تمام محکموں کو منتقل ہونا ہے۔ حکومت پنجاب کی عدم توجہ کے باعث ٹاور کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہے۔ یہ گیارہ منزلہ ٹاور ایک سال سے زیرتعمیر ہے۔ حکومت پنجاب کے بہت سارے محکمے اس وقت کرایہ کے دفاتر میں کام کررہے ہیں۔ گیارہ منزل ٹاور سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے حکومت کا مالی نقصان کا سامنا ہے۔