جنید ریاض: انٹرمیڈیٹ پیپروں کی ری چیکنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا، درخواستیں 19 ستمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
امیدوار اپنی درخواستیں بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ درخواست کے بعد امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بورڈ آفس بلوایا جائے گا جہاں مقررہ تاریخ پر ان کے پیپرز دکھائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سال امتحان میں قریباً 75 ہزار طلباء فیل ہوئے ہیں۔