ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھتیجے سے تعلق کا شبہ، شوہر نے بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا

بھتیجے سے تعلق کا شبہ، شوہر نے بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  بھارتی ریاست اترپردیش میں شوہر نے بھتیجے کے ساتھ تعلق کے شک پر بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اترپردیش کے علاقے کوتوالی صدر میں پیش آیا، واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے والدین کے گھر پر تھی جہاں شوہر گلفام نے اپنی بیوی فرحین بانو کے سر اور گردن پر تیز دھار آلے سے بار بار حملہ کیا، حملے کے دوران فرحین بانو نے چیخ و پکار کی تو اس کے گھر والوں اور پڑوسیوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور خاتون کو اسپتال لے گئے جہاں وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق گلفام اور فرحین کی شادی کو 6 سال ہوگئے ہیں لیکن جوڑے کے درمیان لڑائی جھگڑوں کے باعث فرحین بانو پچھلے 7 ماہ سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دوران تفتیش گلفام نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور الزام لگایا کہ اس کی بیوی کا بھتیجے کے ساتھ تعلق تھا اس لیے قتل کیا۔