ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تمام تھانوں پر سولر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے تمام تھانوں پر سولر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پولیس تھانےبھی اب شمسی توانائی پرچلیں گے، پنجاب کےتمام737تھانوں پر سولر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم سےفرنٹ ڈیسک پرتمام سروسزبلاتعطل فراہم کی جاسکیں گی،سولرائزیشن 2مرحلوں میں مکمل کی جائے گی،پہلے مرحلے میں پنجاب کے350تھانے پر سولر سسٹم کی تنصیب کاعمل شروع کردیاگیا۔
دوسرے مرحلے میں اگلے مالی سال میں 375پولیس سٹینشز پر تنصیب کی جائے گی،ہر پولیس سٹیشن پر3کلوواٹ کاسسٹم بیٹریز سمیت نصب کیا جارہاہے، تھانوں کےبعدخدمت مراکزاورپی ایچ پی پوسٹس پربھی سولرسسٹم نصب کئے جائیں گے۔

کچے کی چیک پوسٹس پر10کلوواٹ کےسولر سسٹم نصب کئے جارہے ہیں، سولر سسٹم کی تنصیب سے بچت کے ساتھ ماحول بہتر بنانے میں مددملے گی۔