یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش، آئندہ سماعت تک وفاق کے وکیل کو جواب جمع کرانے تک مہلت

4 Sep, 2024 | 02:28 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو فریقین کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے آئندہ سماعت تک مہلت دے دی ۔

 جسٹس راحیل کامران شیخ نے یوٹیلیٹی سٹور کے ملازم کی درخواست پر سماعت کی، جس میں یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کی، درخواستگزار کے وکیل آصف شہزاد ساہی نے بتایا کہ فریقین نے جواب داخل نہیں کیا۔ اس پرعدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔

 درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے۔ اورسالانہ 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتا ہے جبکہ دو ارب خالص منافع کما رہا ہے۔ اربوں روپے اخراجات تنخواہیں ادارہ خود برداشت کر رہا ہے، لیکن آئی ایم ایف کی ہدایات پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا جا رہا ہے۔ درخواست میں یہ اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے گیارہ ہزار افراد بیروزگار ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں