عابد چودھری : انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا ۔
اے ایس پی ٹاون شپ ڈاکٹر خدیجہ نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان تاجروں سے تعلقات استوار کرتے پھر خریداری کر کے فراڈ کرتے تھے، ملزمان خریداری کی جعلی واٹس ایپ اور جیز کیش سلپ بنا کر بھجوا دیتے تھے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں حاجی صدیق، عثمان علی، عباد اور آصف شامل ہیں ۔
اے ایس پی نے بتایا کہ ملزمان ڈکیتی، فراڈ سمیت متعدد مقدمات میں چالان ہو چکے ہیں، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں کی نقدی اور ہتھایا جانے والا سامان برآمد ہوا ۔