ویب ڈیسک: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 2481ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بائث سونے کی قیمت 260100روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 222994روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 2900روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کی کمی سے 2486.28روپے کی سطح پر آگئی۔