عابد چوہدری: ڈی آئی جی پی ایچ پی نے افسران اور اہلکاروں کے لفٹ لینے پر پابندی عائد کر دی .
اس نئے حکم نامے کے تحت، رنگ روڈ، جی ٹی روڈ، اور موٹروے پر گاڑیاں روک کر لفٹ لینے والے افسران اور اہلکاروں کو معطل کیا جائے گا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افسران و اہلکاروں کو شاہراہوں پر گاڑیاں روک کر لفٹ لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے عوامی سہولت اور سیکیورٹی پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ گاڑیاں روک کر لفٹ لینے والوں کے خلاف کڑی محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔