جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات کا کہنا تھا کہ طالبات نتائج میں بہت آگے جارہی ہیں، میٹرک رزلٹ میں بھی طالبات پوزیشن میں آگے تھیں۔
صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے میٹرک کے نتائج آنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ نتائج دیکھتے ہوئے قابلیت کا کوٹہ50،50فیصد کردینا چاہیے،کامیابی پرتمام بچوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،کمپیوٹر سائنس اورتحریری امتحان میں 47 فیصد بچے پاس ہوئے،ریاضی کےنتائج39فیصدرہےہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ پریکٹیکل میں بچوں نے 97فیصدنتائج دیئےہیں، پریکٹیکل کا امتحان ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔