ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کا مقدمہ، شکیب الحسن پاکستان سے وطن واپسی کی بجائے کہاں گئے؟

قتل کا مقدمہ، شکیب الحسن پاکستان سے وطن واپسی کی بجائے کہاں گئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلا دیش میں قتل کے مقدمے کا سامنا کرنے والے اسٹار کرکٹر اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپس نہیں جا رہے۔

تفصیلات کےمطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اور آفیشلز دو مختلف پروازوں سے وطن واپس جا رہے ہیں، بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کراچی سے دبئی اور دوحہ کے راستے بنگلادیش پہنچی، تاہم ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے۔

شکیب الحسن فی الحال کراچی سے دبئی چلے گئے ہیں، شکیب الحسن رات کو ٹیم سے الگ ہو کر تنہا کراچی سے دبئی گئے، شکیب الحسن نے فی الحال کراچی سے دبئی کا ہی ٹکٹ حاصل کیا تھا۔

شکیب الحسن حکومت مخالف مظاہروں کے دوران نوجوان کے قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں، شکیب الحسن کی بنگلا دیش واپسی کا فیصلہ عبوری حکومت کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان موجودگی کے دوران شکیب الحسن کے خلاف 22 اگست کو ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن سابقہ حکمراں جماعت عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ تھے۔